امریکی صدارتی انتخابات، ٹویٹر فولورز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہیلری پر برتری

Donald Trump and Hillary

Donald Trump and Hillary

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ٹویٹر فولورز میں ڈونلڈ ٹرمپ ہیلری پر سبقت لے گئے۔

امریکہ میں رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں سوشل میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور متوقع امیدواروں کے میڈیا مینجرز زیادہ سے زیادہ ووٹروں کی توجہ اپنی جانب راغب کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے تمام میڈیمز سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔

ٹویٹر اس وقت سوشل میڈیا کا سب سے اہم اور تیز ترین میڈیم ہے ۔ اس وقت ریپلکن پارٹی کے ٹکٹ کے خواہاں ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر پر فولورز کی تعداد 8.59 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی متحارب ڈیمو کریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کے ٹوئٹر فولورز کی تعداد 6.49 ملین ہے۔

اسی طرح ہیلری کلنٹن کے مد مقابل ڈیمو کریٹک پارٹی کے ہی برنی سینڈرز کے فولورز کی تعداد ابھی تک صرف 2.38 ملین تک پہنچی ہے۔