امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹریلر اور کار میں تصادم، 4 افراد ہلاک

Accident

Accident

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) ہائی وے پولیس کے مطابق ٹریلر نے کار کو پیچھے سے ٹکر ماری جس سے کار کھائی میں جا گری اور اس میں آگ لگ گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے ہو سکتا ہے کہ خواتین بچوں کی مائیں ہوں جبکہ دونوں زخمی مرد ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بچوں کے والد ہوں گے۔ دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔