امریکی ریاستوں میں شدید بارشیں، ٹرین اور پروازوں کا شیڈول متاثر

Flood

Flood

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ ٹرین سروس اور پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ نیوجرسی، مغربی ورجینیا، کینٹکی اور ٹینیسی میں طوفانی بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔

بارش اور تیز ہواؤں کے باعث مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا۔ شمالی ورجینیا، واشنگٹن اور بالٹی مورکے علاقے میں اکانوے ہزار افراد تک بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

خراب موسم کے باعث واشنگٹن سے فلاڈلفیا کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کرنا پڑی، دو سو سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔