امریکی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک

Plane Crash

Plane Crash

الاسکا (جیوڈیسک) امریکی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ پہاڑ کی چوٹی سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ امریکی ریاست الاسکا میں کیٹجیکن سے 25 میل دور پہاڑ کی چوٹی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جہاز کے ٹکرانے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب خراب موسم کے باعث حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اٹھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔