امریکی ریاست ٹیکساس میں بس حادثہ؛ 8 افراد ہلاک اور44 زخمی

texase

texase

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافروں کو کسینو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 44 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں ڈرائیور سمیت 52 افراد سوارتھے جو کسینو جارہے تھے کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی۔

ٹیکساس کے گورنر نے حادثے میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جب کہ ٹیکساس پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ صبح ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے بس کو حادثہ پیش آیا تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔