امریکی نائب صدر جوبائیڈن کا شیخ زید جامع مسجد کا دورہ

Joe Biden Visit Sheikh Zayed Mosque

Joe Biden Visit Sheikh Zayed Mosque

ابوظہبی (جیوڈیسک) امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ابو ظہبی میں شیخ زید جامع مسجد کا دورہ کیا۔

امریکی نائب صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ابو ظہبی کے امیر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ شیخ زید جامع مسجد کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر جو بائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن بھی ان کے ساتھ تھی جنہوں نے اسکارف اوڑھ رکھا تھا۔ جوبائیڈن نے ابو ظہبی میں فوجی اڈے پر تعینات امریکی فوجی اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق نائب صدر جوبائیڈن دبئی کے بعد فلسطین، اسرائیل اور اردن کا دورہ بھی کریں گے۔