امریکی حکام نے داعش کمانڈر ابو عمر الشیشانی کی ہلاک کی تصدیق کر دی

Umar al Shishani

Umar al Shishani

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی میڈیا کا کہنا ہے انٹلی جنس اداروں نے مختلف ذرائع سے اسکی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

داعش کے وزیر جنگ کے طور پر مشہور ابو عمر 4 مارچ کو شام کے علاقے الشدادی پرفضائی حملے میں زخمی ہوا تھا۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسے زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے لے جایا گیا۔ عمر الشیشانی روس کی ریاست جارجیا کا رہائشی تھا اور اس نے چیچنیا کی لڑائی میں بھی حصہ لیا۔

امریکا نے اس کے سر کی قیمت پچاس لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔