امین فہیم کی نشست پر الیکشن 18 جنوری کو ہو گا، وزیر اعظم و دیگر کے دوروں پر پابندی

Amin Fahim

Amin Fahim

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 218 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں وزیراعظم، وزیر اعلیٰ یا وزرا، مشیر، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقے میں دوروں پر پابندی عائد کر دی۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 218 کے ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے تحت حلقے میں پولنگ 18جنوری کو ہوگی۔

جب کہ وزیر اعظم و دیگر کے دوروں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے، مذکورہ حلقے میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلان،تقرری تبادلوں پربھی پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ مٹیاری میں مخدوم امین فہیم کی وفات کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔