عامر خان کو ایک اور دھچکا، روڈ سیفٹی مہم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عامر خان کے سچ بولنے پر ’’انکریڈیبل انڈیا‘‘ مہم سے فارغ کرنے کے بعد اب انھیں روڈ سیفٹی مہم سے بھی علیحدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق روڈ ٹرانسپورٹ سیکریٹری وجے چبھڑ نے بتایاہے کہ عامر خان کے بیانات اور نیا تنازعہ کھڑا ہوجانے کے بعد وزارت نے فیصلہ کیاکہ عامر خان کی جگہ پر کسی اور شخص کا چناؤ کریں۔

ادھر عامر خان نے بھارت کے ایک نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہان کی والدہ انھیں بچپن میں کرشنا کہہ کر بلاتی تھیں جس کی دووجوہات تھیں ، ایک مکھن کھانے کا بہت شوقین تھا اور دوسرا لڑکیوں کے اسکول میں ہونے کی وجہ سے لڑکیوں میں ہر وقت گھرا رہتا تھا۔

اپنی نوجوانی کی یاد تازہ کرتے انھوں نے کہا کہ 17سے 18سال کی عمرکسی لڑکی نے ان کا دل دل توڑاتھا جس سے بہت زیادہ اپ سیٹ ہوگیااور جسمانی ردعمل ظاہر کرنے کے لیے اپناسرمنڈوالیا۔ جذباتی ہونے سے متعلق سوال پر عامر نے بتایاکہ وہ بہت جلد رودیتے ہیں۔