عامر خان شطرنج پر مبنی فلم بنانے کے خواہشمند

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے شطرنج پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

ممبئی میں منعقدہ شطرنج کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ انہیں شطرنج کا کھیل بہت پسند ہے، وہ فارغ وقت میں اس سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

اگر انہیں اس کھیل پر کسی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور سوچیں گے لیکن وہ بنی بنائی کہانی کو پسند نہیں کرتے بلکہ ان کی دلچسپی اس کہانی کی بنیاد ہوتی ہے۔

عامر خان نے کہا کہ بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف شطرنج کی بہت اچھی کھلاڑی ہیں، وہ ان کے ساتھ جب بھی کھیلتے ہیں ہار جاتے ہیں۔