عامر کیساتھ کھیلنے مسئلہ نہیں وہ کئے کی سزا بھگت چکے ہیں : ایلسٹر کک

Alastair Cook

Alastair Cook

لندن (جیوڈیسک) پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی بازگشت ٹیم کی روانگی سے پہلے ہی لندن پہنچ گئی۔ انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کُک کو اچانک میچ فکسنگ یاد آ گئی۔

ایلسٹر کُک کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ کرکٹ کے چہرے پر سیاہ دھبا ہے کھیل کا چہرہ بگاڑنے والے قابل معافی نہیں۔ فکسنگ کے ذریعے کرکٹ کی ساکھ تباہ کرنے والے کرکٹر پر تاحیات پابندی ہونی چاہئے۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران انہیں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی یاد آئے۔ ایلسٹر کُک نے کہا کہ محمد عامر کیساتھ کھیلنے کو تیار ہیں اگرچہ انہوں نے میچ فکسنگ کی تاہم پاکستانی فاسٹ باؤلر کئے کی سزا بھگت چکے ہیں۔

انگلینڈ اور سری لنکا کا لارڈز ٹیسٹ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ سیریز میں انگلش ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔