عامرسوئنگ ہتھیارسے انگلینڈکا شکار کرنے کیلیے تیار

Amir

Amir

لاہور (جیوڈیسک) محمد عامر سوئنگ ہتھیار سے انگلینڈ کا شکار کرنے کیلیے تیار ہیں، پیسر کا کہنا ہے کہ ڈیوک بال اور انگلش کنڈیشنز فاسٹ بولرز کیلیے انتہائی سازگار ہوتی ہیں، ٹیسٹ سیریز میں ان کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکرنے کی کوشش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی سوشل میڈیا کو ایک ویڈیو انٹرویو میں محمد عامر نے کہاکہ دورئہ انگلینڈ کی تیاری کیلیے کاکول اکیڈمی میں بوٹ کیمپ میں بہت سخت ٹریننگ کی لیکن اس کا خاصا فائدہ ہوا، ہمیں یہی سلسلہ جاری رکھنا ہوگا، اس سے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بڑھے گا اور مستقبل میں انجریز کم ہوں گی،فٹنس چیک کرنے کیلیے ہر 2 ہفتے بعدٹیسٹ لینا ایک اچھا فیصلہ ہے۔

پیسر نے کہاکہ مکی آرتھر ٹیم کیلیے بہترین ہیڈ کوچ ثابت ہوسکتے ہیں، مجھے پاکستان سپر لیگ میں ان کی رہنمائی میسر رہی،اچھی بات یہ ہے کہ وہ کرکٹرز کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں، انھیں کھلاڑیوں میں کارکردگی اور جیت کے لیے جذبہ بیدار کرنے کا ہنر بھی خوب آتا ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ انگلینڈ میں ڈیوک بال استعمال ہوگی، وہ کوکابورا کی بانسبت زیادہ سوئنگ ہوتی ہے،خاص طور پر انگلش کنڈیشنز میں پیسرز کو زیادہ مدد ملتی ہے، فاسٹ بولرز کا خواب ہوتا ہے کہ انھیں وہاں بولنگ کرنے کا موقع ملے، ٹیسٹ سیریز میں سازگار حالات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکرنے کی کوشش کروں گا، گذشتہ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیںلیںتھیں اب بھی یہی کوشش ہوگی، پیسر نے کہاکہ میرے ساتھ دیگر بولرز بھی باصلاحیت اور سب ہی سیریز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، مل کر ٹیم کے لیے کھیلے تو پرفارمنس اچھی ہوگی۔