امیتابھ بچن نے چینل کی تشہیر کے لیے رقم لینے کا الزام مسترد کر دیا

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی سرکاری ٹی وی نیٹ ورک دور درشن کے چینل ڈی ڈی کسان کی تشہیر کے لیے رقم لینے کا الزام مسترد کر دیا۔

امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے ذریعے خود پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے دور درشن سے کسان چینل کی تشہیر کے لیے کوئی رقم نہیں لی۔ میرا دور درشن کے ساتھ کسی طرح کا کوئی معاہدہ ہے نہ میں نے کوئی رقم ان سے وصول کی ہے۔

انھوں نے لکھا کہ میرا ایڈورٹائزنگ ایجنسی لوو لنٹاس کے ساتھ معاہدہ ہے تاہم لنٹاس کے ساتھ بھی ڈی ڈی کسان کی تشہیر کے لیے کوئی معاہدہ نہیں نہ لنٹاس سے اس مد میں کوئی رقم لی ہے۔

انھوں نے لکھا کہ انھوں نے دور درشن کسان کے لیے ایک اشہتار میں کام کیا لیکن اس کے لیے رقم نہیں لی۔