امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت کو “نیشنل ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا

Amitabh Bachchan Receive Award

Amitabh Bachchan Receive Award

نئی دلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فلم ’’پیکو‘‘ اوراداکارہ کنگنا رناوت کو فلم ’’تنو ویڈز منو ریٹرن‘‘ میں بہترین اداکاری پر’’نیشنل فلم ایوارڈز‘‘ سے نوازا گیا۔

بھارتی فلم نگری کے سب سے بڑے 63 ویں ’’نیشنل فلم ایوارڈز ‘‘ کی تقریب نئی دلی کے کنونشن سنٹر وگیان بھاون میں منعقد ہوئی جس میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی، امیتابھ بچن، کنگنا رناوت سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور فلم کی نگری کی شخصیات نے شرکت کی۔

میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فلم’’پیکو‘‘ میں شاندار کارردگی پر چوتھی بار اور اداکارہ کنگنا رناوت کو فلم’’تنو ویڈزمنو ریٹرن‘‘ میں بہترین اداکاری پر تیسری بار’’ نیشنل فلم ایوارڈز‘‘ سے نوازا گیا جب کہ بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کو فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں بہترین ہدایتکاری اور سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو ’’بیسٹ پاپولرفلم کے لیے ’’نیشنل فلم ایوارڈز‘‘ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے گزشتہ سال بھی فلم’’کوئین‘‘ میں بہترین اداکاری پر ’’نیشنل ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا تھا۔