امیتابھ بچن کا نقاب پہن کر دہلی کی سڑکوں پر مٹر گشت، کوئی بھی پہچان نہ سکا

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نقاب پہن کر دہلی کی سڑکوں پر پیدل گھومتے رہے تاہم کوئی بھی سپر سٹار کو پہچاننے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن جو کہ آجکل شوجیت سکر کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں ہیں۔ سپر اسٹار نقاب پہن کر دہلی کی سڑکوں پر خاکی ٹراؤزر، ڈھیلی ڈھالی شرٹ اور ٹریننگ ماسک میں خوشگوار موڈ میں گومتے رہے لیکن کوئی بھی انہیں پہچان نہ سکا۔

امیتابھ بچن نے خوشگوار سیر کا تجربہ اپنے پرستاروں کے ساتھ بھی شیئر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس طرح عام لوگوں کے درمیان گھومنا بے حد اچھا لگا۔