امیتابھ بچن اور رشی کپور کی 26 سال بعد ایک ساتھ فلم

Amitabh Bachchan, Rishi Kapoor

Amitabh Bachchan, Rishi Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سٹارز امیتابھ بچن اور رشی کپور کے مداح ہو جائیں تیار، 1991ء کی فلم عجوبہ کے بعد امیتابھ اور رشی ایک بار پھر ایک فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

فلم 102 ناٹ آؤٹ میں امیتابھ 102 سال کے بزرگ بنیں گے اور رشی ان کے 75 سالہ بیٹے۔ فلم ایک باپ بیٹے کی محبت کی کہانی ہے۔ یہ فلم مصنف اور ہدایتکار سومیا جوشی کے گجراتی ڈرامے ’102 ناٹ آؤٹ‘ کا فلمی ورژن ہو گا۔

فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہو چکی ہے اور جولائی کے آخر تک ختم ہو گی۔ اس سے قبل امر اکبر انتھونی، کبھی کبھی، قلی اور نصیب میں امیتابھ اور رشی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔