سید امجد علی شاہ اور دیگر کا عمر جت کے انتقال پر افسوس کا اظہار

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ، سندھ کونسل کے رکن احمد وسیم علوی،عبداللہ سولنگی، راجہ طارق محمود،اسد اللہ انصاری، خاور علی شاہ اور خرم علی شاہ نے پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سابق صدر و سابق ٹائون ناظم بن قاسم ٹائون عمر جت کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم عمر جت کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ نے عمر جت کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عمر جت کی سیاسی جدو جہد کو ناقابل فراموش قرار دیا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری