امجد فرید صابری قوال پر ہونے والا حملہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،انٹرنیشنل میڈیا فورم

Iqbal Khokhar- Ma Tabassum

Iqbal Khokhar- Ma Tabassum

لاہور : گزشتہ روز کراچی میں ملک کے نامور امجد فرید صابری قوال پر ہونے والا حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کااظہار انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم، صدر اقبال کھوکھر، صدرشعبہ خواتین نائلہ نذیر نے مرکزی دفتر میں مذمتی اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس کے دوران امریکہ ،کینیڈابیلجیئم،سپین،ناروے،آزادکشمیر کے عہدیداران نے بھی ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے کی پرزور مذمت کی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایک محب وطن اور معاشرے کے حساس شعبے سے منسلک فرد کا دن دیہاڑے کھلے عام قتل بدترین دہشت گردی ہے۔ایسے انسان کی کسی سے کیا دشمنی ہوسکتی ہے ۔اس واقعے سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس جنم ہونے کاخدشہ ہے جو معاشرے اور ریاست کے لئے تشویش ناک ہے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے۔اجلاس میں بدر سرحدی، سعیدبھٹی،فیاض گرداسپوری،رشیدلالہ،چوہدری عثمان نے شرکت کی۔