امجد صابری کو پاک سرزمین پارٹی جوائن نہ کرنے پر دھمکیاں مل رہی تھیں

Mustafa Aziz

Mustafa Aziz

کراچی (جیوڈیسک) عہد صابری تمام ٹارگٹ کلرز نے پر اثر آواز خاموش کر دی۔ عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کراچی میں قتل پر ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے پاک سر زمین پارٹی کی جانب انگلی اٹھا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا امجد صابری کو پی ایس پی جوائن نہ کرنے پر دھمکیاں مل رہی تھیں اور امجد صابری نے چند روز پہلے اس خدشے کا اظہار کیا تھا۔

پاک سر زمین پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے الزام تراشی کرنے والے اپنا کردار دیکھیں ۔جب بھی شہر میں امن ہونے لگتا ہے ایم کیو ایم قائد کا متنازعہ بیان آ جاتا ہے پھر لاشیں گرنے لگتی ہیں۔

واضح رہے امجد صابری اپنے گھر سے رمضان ٹرانسمیشن کیلئے جا رہے تھے کہ لیاقت آباد سے گزر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ ان کے سر اور سینے پر گولیاں لگیں اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔