ایمی جیکسن کا موبائل فون ہیک، ذاتی تصاویر انٹرنیٹ پر جاری

Amy Jackson

Amy Jackson

ممبئی (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا موبائل فون ہیک کرکے اس میں موجود ان کی ذاتی تصاویر کو انٹرنیٹ پر شیئر کر دیا ہے جس سے انھیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خبریں ہیں کہ ایمی جیکسن کے ساتھ یہ واقعہ لندن میں رونما ہوا۔ آئی کلاﺅنڈ تک رسائی نہ ہونے پر وہ ایک موبائل سٹور پر گئیں لیکن جب وہ ممبئی پہنچیں تو انہیں محسوس ہوا کہ ان کا موبائل فون ہیک ہو چکا ہے۔

اس کے بعد وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ڈنر کے موقع پر لی گئی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔ اسی طرح موبائل میں موجود دیگر ڈیٹا بھی ہیکرز کے ہتھے لگ گیا۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنے کے بعد ایمی نے لندن، ممبئی اور اپنے آبائی علاقے میں سائبر سیل کو شکایت درج کرا دی۔