جرمن کھلاڑی انجلیک کیربر نے یو ایس اوپن جیت لیا

Angelique Kerber

Angelique Kerber

جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی کی سٹار ٹینس کھلاڑی اینلیک کربر نے جمہوریۂ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔

وہ جرمنی کی لیجنڈ سٹیفی گراف کے بعد یو ایس اوپن جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔ اس سے قبل سٹیفی گراف نے سنہ 1996 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ جرمن ٹینس اسٹار انجلیک کیربر نے یو ایس اوپن کے فائنل میں چیک کھلاڑی کارولینا پلِشکووا کو چھ تین، چار چھ اور چھ چار سے شکست دے دی ہے۔

گزشتہ روز اس کامیابی کے ساتھ کیربر دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ کیرولینا پلسکووا نے اس سے قبل سیمی فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا اور اس شکست کے ساتھ ان کی ورلڈ نمبر ون کی رینکنگ خطرے میں آ گئی تھی۔