ناراض بلوچوں سے مذاکرت کا عمل بقر عید کے بعد شروع ہو گا

Dr Abdul Malik Baloch

Dr Abdul Malik Baloch

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ناراض بلوچوں سے مذاکرت کا عمل عیدالاضحی کے بعد شروع کیا جائے گا۔ نوابزادہ براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دیا گیا تو ان کے پاس مذاکرات کے لیے ضرور جاؤں گا۔

کوئٹہ میں گفتگو میں وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچوں سے مذاکرات کے لیے ماحول بن گیا ہے، عیدالاضحی کے بعد مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے گا۔ تاہم مذاکرات کا معاملہ اتنا سیدھا نہیں ،اس میں کئی اسٹیک ہولڈرز ہیں۔