اپنوں سے ناراض ہو کر غیروں کے پاس نہیں جاتے، بھٹکنے والے واپس آ جائیں

Lieutenant General, Amir Riaz

Lieutenant General, Amir Riaz

کوئٹہ (جیوڈیسک) ایک تقریب کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے رنگ بلوچستان کی وجہ سے ہیں، اپنوں سے روٹھ کر غیروں کے پاس نہیں جانا چاہئے اور نہ ہی غیروں کے بہکاوے میں آ کر اپنوں سے لڑا جاتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل جنرل عامر ریاض نے ناراض ہو کر باہر جانے والوں کو واپسی کی پیشکش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی اور کے ہاتھوں استعمال ہونے کے بجائے واپس آ کر مل بیٹھیں۔

کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ خوف اور دہشت کے ماحول میں زندگی نہیں گزاری جا سکتی، بلوچستان کے عوام تخریب کاری کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔