جانور بے ہوش کر کے مشین سے ذبح کرنیکا بل قومی اسمبلی سے منظور، علما کا اعتراض

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی نے تکبیر کے بغیر اور بجلی کے کرنٹ سے حلال جانوروں اور پرندوں کو ذبح کرنے کے عمل کو جائز قرار دے کر پاکستان حلال اتھارٹی کے قیام کے بل کو منظور کرکے سینیٹ میں بھیج دیا ہے۔

قومی اسمبلی سے منظور بل پر علمائے کرام اور جمعیت القریش نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بل پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیٹ میں پیش ہونے والے حلال اشیا اور پراسیس کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان حلال اتھارٹی کے قیام کے بل کی دستاویزات کے مطابق جانور کو ذبح کرتے وقت قصاب بسم اللہ پڑھے گا، ذبح میں آرا مشین کے عمل کی اجازت دی گئی ہے۔