اینیمیٹڈ فلم ڈیسپی کیبل می تھری کا ٹریلر ریلیز

Despicable Me 3

Despicable Me 3

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہدایتکار پیری کوئفین اور کائل بیلڈا کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اینی میٹڈ فلم ڈیسپی کیبل می تھری کی کہانی گرو نامی کردار کی ہے جو ایک لمبے عرصے بعد اپنے کھوئے ہوئے بھائی درو سے ملتا ہے۔

دونوں مل کر انوکھے انداز میں ایک چور کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ دلچسپ فلم 30 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔