اینیمیٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری کے بعد بلیو ٹینگ مچھلی کی نسل کو خطرہ لاحق

Finding Dory

Finding Dory

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی سائنسدان نئی ہالی ود اینیمیٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری کی وجہ سے تشویش میں پڑ گئے، فلم میں بطور ڈوری دکھائی جانے والی بلیو ٹینگ مچھلی کی نسل کو فلم کی وجہ سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

امریکی سائنسدان نئی اینیمیٹڈ ہالی وڈ فلم فائنڈنگ ڈوری کی وجہ سے فکر مند ہو گئے ہیں ۔ فلم میں ڈوری کے کردار میں دکھائی جانے والی بلیو ٹینگ مچھلی کی نسل کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے کیونکہ فلم دیکھنے والے افراد کی بڑی تعداد ڈوری کو اپنا نیا پیٹ یعنی پالتو جاندار بنانا چاہتے ہیں ۔

بلیو ٹینگ کو مصنوعی ماحول میں پالنا انتہائی مشکل ہے، اسی لیے اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے انہیں سمندر میں ان کے قدرتی ماحول سے پکڑنا ہو گا جس سے ان کی آبادی کو نقصان پہنچے گا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب کسی فلم کی وجہ سے کسی جانور کی آ بادی یا نسل کو خطرہ لاحق ہوا ہو ۔ اس سے پہلے بھی فلم فائنڈنگ نیمو دیکھنے والوں نے کلاون فش کی مانگ میں 40 اضافہ کر دیا تھا جبکہ 101 ڈالمیشینز کی ریلیز کے بعد ڈلمیشینز اور ننجا ٹرٹلز کی ریلیز کے بعد کچھووں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا تھا۔