تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی اینگری برڈز کا نیا ٹریلر جاری

The Angry Birds

The Angry Birds

نیویارک (جیوڈیسک) کلے کیٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اینگری برڈز میں شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردار اپنی شرارتوں کے ذریعے شائقین کو ہنسائیں گے۔

فلم کی کہانی اپنی بنائی چھوٹی سی دنیا میں رہنے والے غصیلے پرندوں کی ہے۔ جب کچھ جانور ان کی خوشیاں تباہ کرنے پہنچ جاتے ہیں تو اینگری برڈز ان کے برے منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اینی میٹڈ فلم اینگری برڈز بیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔