ہالی ووڈ فلم Concussion آج ریلیز ہو گی

Concussion

Concussion

لاہور (جیوڈیسک) کرسمس کے موقع پر ہالی ووڈ کی سپورٹس ڈرامہ فلم Concussion آج سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ ہالی ووڈ فلم Concussion کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جس میں ایک امریکی فٹبالر پیچیدہ دماغی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے ۔

فلم میں اس کھلاڑی کا کردار ہالی ووڈ کے مشہور اداکار وِل سمتھ کی نے ادا کیا ہے ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں البرٹ بروکس ، ایلیس بالڈون ، پال ریسر ، ایڈی مارسن اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے ۔ پیٹر لینڈزمین کی ہدایت کاری میں کولمبیا پکچرز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم آج سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے ۔