انجم عالم شاہ نے دارالتسکین انڈسٹریل سکول میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے کا نوٹس لے لیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چلنے والے دارالتسکین انڈسٹریل سکول میں موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اپوا کی جنرل سیکرٹری انجم عالم شاہ نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے چوکیدار کو برطرف کرکے انکوائری لگا دی ہے۔

تفصیل کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران سکول میں چوکیدار کے طو رپر رہائش پذیر شخص آصف نے اپنے طو رپر دارالتسکین سکول میں لوگوں کی موٹرسائیکلیں کھڑی کروالیں جس کی اطلاع جنرل سیکرٹری اپوا انجم عالم شاہ کو ملی جس پر انہوں نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے عمارت کوباہر سے تالا لگوا دیا۔

تاہم موٹرسائیکل مالکان کے اصرار پر تالا کھلوا کر موٹرسائیکلیں عمارت سے باہر نکلوا دیں اور اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آصف کو برطرف کرتے ہوئے اسکے خلاف انکوائری لگوادی ہے۔