ہم انقرہ چیمبر آف کامرس کی حیثیت سے صدر ایردوان اور قومی ارادے کے ساتھ ہیں

Ankara Chambers of Commerce

Ankara Chambers of Commerce

انقرہ (جیوڈیسک) ہم انقرہ چیمبر آف کامرس کی حیثیت سے صدر ایردوان اور قومی ارادے کے ساتھ ہیں 15 جولائی کو، فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے حکومت پر قبضے کے اقدام کو ناکام بنائے جانے کے بعد سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

انقرہ چیمبر آف کامرس نے صدر رجب طیب ایردوان اور حکومت کے ساتھ تعاون پر مبنی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

“15 جولائی جمہوریت اور قومی ارادے کا اعلامیہ ” کے عنوان سے شائع کئے جانے والے اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ “ترکی کی قومی اسمبلی پر گرایا جانے والا ہر بم قومی ارادے اور قوم کے دل پر گرایا گیا ہے”۔

مزید کہا گیا ہے کہ” ترکی اب ان زنجیروں کو توڑ چکا ہے اور فوجی قبضوں کی بدبختی کو شکست دے چکا ہے”۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ “انقرہ چیمبر آف کامرس کی حیثیت سے آج ہم صدر رجب طیب ایردوان، جرات مند ملت اور قومی منڈیٹ کے ساتھ منتخب حکومت کے ساتھ ہیں”۔