ترکی : پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی ، حکمران جماعت اور حزب اختلاف کے درمیان جھگڑا

Ankara,

Ankara,

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی ، حکمران جماعت اور کرد نواز حزب اختلاف کے ارکان نے ایک دوسرے کو خوب مارا پیٹا ۔

اختلاف رائے ، تلخ جملے اور غصہ یہ سب کچھ ایک جگہ جمع ہو جائے تو پھر یوں ہوتا ہے جیسے ترک پارلیمنٹ میں ہوا ۔ حکمران جماعت اے کے اور کرد نواز اپوزیشن پارٹی کے ارکان ایک دوسرے سے لڑ پڑے ۔

جھگڑا ارکان پارلیمنٹ کے قانونی کارروائی سے استثنیٰ کے خاتمے کے بل پر آئینی کمیشن میں بحث کے دوران پیش آیا ۔ ارکان پارلیمنٹ نے پہلے تو ایک دوسرے پر گھونسے برسائے ۔ اس کے بعد جو چیز ہاتھ آئی سامنے والے کو دے ماری ۔ کمیشن کا اجلاس 28 اپریل کو ارکان کے جھگڑے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا ۔