روزنامہ دن کی 19 ویں سالگرہ کی تقریب لاثانی میرج ہال ماڈل ٹاون ٹیکسلا میں منعقد

DIN MEDIA GROUP TAXILA

DIN MEDIA GROUP TAXILA

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) روزنامہ دن کی 19 ویں سالگرہ کی تقریب لاثانی میرج ہال ماڈل ٹاون ٹیکسلا میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں واہ کینٹ ، ٹیکسلا ، حسن ابدال ۔ اٹک ، راولپنڈی کی اہم سیاسی شخصیات چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ، رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات حاجی ملک عمر فاروق ، صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی ، جنرل سیکرٹری توقیر خان ،تحصیل پریس کلب کے عہدیداران و ممبران ، رضوان جنجوعہ ، عثمان عزیزملک،ڈان نیوز کے امجد اقبال یوسف زئی، آج ٹی وی ، پبلک آئی ، امت اور جہان پاکستان کے حاجی محمد سلیم ،رائل نیوز ٹی وی کے نور االا مین ،ٹی وی کیمرہ مین نسیم حیدر، فوٹو جر نلسٹ حافظ وسیم چوہدری،شاویز خان،سید اسرار حسین شاہ،رفاقت علی ، عاصم میر ، راجہ برتگین خلجی،راجہ عمران رو زنیوز ، ڈیلی پاکستان،کے علاوہ دن میڈیا گروپ کے سینئیر سٹاف رپورٹر اللہ داد صدیقی دن میڈیا گروپ کے دیگر ذمہ داران ، یونین کونسل گڑھی سکندر کے چئیرمین عرفان خان ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کے رہنما ملک ضرار اعوان،تنویر خان،کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔

تقریب میں نظامت کے فرائض حسن علی طاہر ادا کر رہے تھے،چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود شاہ کا کہنا تھا کہ صحافیوں نے ہمیشہ سماجی برائیوں کو اجاگر کیا ، ٹیکسلا کے صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہیں، ایم پی اے ملک عمر فاروق نے کہا کہ ہم تو پبلک پراپرٹی ہیں ہر وقت عوام کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیںاتحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے صحافیوںنا مسائد حالات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ خدمات ادا کر رہے ہیں،معلوم ہوا ہے کہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے صحافیوں کو بھی تھریڈ ملا ہے ہم تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحصیل پریس کلب کے صحافیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، صحافی قلم کا جہاد کر رہے ہیں حق اور سچ کے علم کو بلند کرنے اور مظلوموں کی آواز بن کر انکی داد رسی میں اپنا کردار ادا کرنا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں ،دن میڈیا گروپ کے سینئیر رپورٹر کا کہنا تھا کہ دن میڈیا گروپ نے بہت ہی م وقت میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔

علاقائی صحافیوں نے اسے جس طرح پذیرائی دی اور دن رات محنت کر کے اسے پروموٹ کیا قابل تحسین ہے ٹیکسلا کے صحافی سید وسیم شاہ علاقہ کے مسائل باخوبی اجاگر کرتے ہیں ہمٰں انکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب ٹیکسلا توقیر ریاض خان نے کہا کہ ہماری ترجیحات بہترین صحافت کو فروغ دیکر ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے جس کے لئے تحصیل پریس کلب اپنا بے لوث کردار ادا کرتا رہے گا۔

انھوں نے انتظامیہ سے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا،بیوروچیف روزنامہ دن واہ کینٹ ٹیکسلا سید وسیم شاہ نے بطور میزبان تقریب میں شرکت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اختتام پر شرکاء نے مہمان خصوصی ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق ، چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ اور دن میڈیا گروپ کے سینئیرز رپورٹرز کے ہمراہ روز نامہ دن کی 19 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038