2 دسمبر کو بارہواں سالانہ عید میلاد النبیۖ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک امین اعوان

Malik Amin Awan

Malik Amin Awan

ویانا (اکرم باجوہ) اعوان ٹرنسپورٹ آسٹریا کے ڈائر یکٹر اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر حاجی ملک محمد امین اعوان نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعوان ٹرنسپورٹ آسٹریا کی جانب سے 2 دسمبر بروز ہفتہ شام چار بجے بارہواں سالانہ عید میلادالنبی ۖ پروگرام کا انعقاد 10 ڈسٹرکٹ گدُ نر سٹراسے نمبر (115 )ترکی مسجد کے ہال میں کیا جائے گا ۔جشن عید میلادالنبی ۖ سالانہ پروگرام میں خواتین و مرد حضرات کو شرکت کی دعوت عام ہے۔

خواتین کے لیے ترکی مسجد میں خواتین ہال میں علیحدہ انتظام کیا جائے گا۔ جشن عید میلادالنبی ۖ پروگرام کے احتتام پر میلاد لنگر کا انتظام ہوگا۔

یاد رہے کہ اعوان ٹرنسپورٹ آسٹریا کی جانب سے گذشتہ گیارہ سال سے ویانا سے باہراعوان ہاوس میں میلاد شریف کے پروگرام کرائے گے۔

ملک امین اعوان نے مذید کہا کہ چھ ماہ پہلے پروگرام کا اعلان اس لیے کیا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کو میلاد شریف کے پروگرام کی تاریخ طے کرتے وقت ہمارئے پروگرام 2 دسمبر کی تاریخ کو مدنظر رکھیں شکریہ۔

منجانب (اعوان ٹرنسپورٹ ویانا آسٹریا)