سالانہ محفل میلاد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کا شاندار انعقاد

Mefil e Milad

Mefil e Milad

گجرات (جی پی آئی) سالانہ محفل میلاد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری عمران ڈھلو کی خصوصی شرکت۔

گزشتہ روز تیسری سالانہ محفل میلاد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ہال میں شاندار انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی صدر بار ایوسسی ایشن چوہدری عمران ڈھلو’ سیکرٹری بار چوہدری عمران طالب’ صدر کلرک ظفر اقبال ‘ سیکرٹری کلرک سید حسن رضا’ چوہدری عدیل کمبوہ’ غلام مصطفی’ نائب صدر کلرک ندیم ‘ زبیر’ نے خصوصی شرکت کی۔

محفل میلاد میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور آخر میں تمام امت مسلمہ اور وطن عزیز کی ترقی و سلامتی کیلئے خصووصی دعائیں کی گئیں۔ آخر میں لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔