866واں 2روزہ سالانہ عرس مبارک بسلسلہ گیارہویں شریف کا آغاز شاہ فیصل کالونی میں ہوگیا

Milad  un Nabi

Milad un Nabi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) غلامان ِ مصطفی و خادمانِ غوث پاک شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام 866واں 2روزہ سالانہ عرس غوث الاعظم پیران پیر دستگیر بسلسلہ گیارہویں شریف کا آغاز شاہ فیصل کالونی میں ہوگیا۔

پہلے روز محفل میلاد و ذکر مصطفی ۖ کی روح پرور محفل منعقد ہوئی جس سے حضرت علامہ محمد احمد قادری ،محمد شاہد قادری اور دیگر علماء اکرام نے خطاب کیا تقریب میں مریدین و عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عرس کی تقریبات کے سلسلے میں آج محفل سماع کی اختتامی محفل کا انعقاد کیا جائیگا جس میں عالمی شہرت یافتہ قوال ماسٹر ثناء اللہ قوام و ہمنواء اپنا کلام پیش کرینگے۔

جبکہ محفل سماع کی صدارت حضرت خواجہ صوفی عبدالرزاق رہبری چشتی فرمائیں گے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر