سیدنا محمد عظیم برخیاء المعروف حضور قلندر بابا اولیائ کے سالانہ عرس مبارک کی بابرکت تقریب

Urs Mubarak

Urs Mubarak

ہالینڈ (حاجی جاوید عظیمی) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سید نا محمد عظیم برخیاء المعروف حضور قلندر بابا اولیائ کے سالانہ عرس مبارک کی با برکت تقریب نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی کی ہدایت پر شعبہ خواتین ٹیم کی محترک رکن روبینہ کو ثر اپنی رہائش گاہ روٹر ڈیم میںبروز اتوار 3جنوری 2016دن ایک بجے انتہائی تزک و احتشام سے انتظام و انصرام کریں گئیں۔

اس روحانی تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان کمیونٹی کی خواتین کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے حاجی جاوید عظیمی اور انکی اہلیہ اپنی بھتیجی کی شادی اور قلندر بابا اولیائ کے عرس مبارک کی مرکزی تقریب میں شرکت کے لئے 25 دسمبر کو کراچی پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔