سالانہ عرس پیر وارث شاہ کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں

Meeting

Meeting

شیخوپورہ (دانیال منصور سے) سالانہ عرس پیر وارث شاہ کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں ڈی سی او ارقم طارق نے مرتب شدہ جامع پلان کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ضلعی حکومت کو ہدایت جاری کر دی۔ عرس کے حوالے سے مقامی چھٹی دینے پر غور کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عرس نہایت عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا۔

تمام سیکیورٹی ادارے مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کریں ذائرین کو فول پروُف سیکیورٹی دی جائے گی جس کے لئے سیکیورٹی کیمروں کی تعداد بھی بڑھا دی جائے ۔ عرس کے موقع پر لوگ اہل خانہ کے ساتھ حاضری دیں ان کی حفاظت اور صاف ستھرے ماحول کے لئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے ۔ احتیاظی طور پر عرس سے قبل تمام علاقے کی ڈینگی سویپنگ ایک بار پھر سے کہ جائے گی۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او سی محبوب عالم اور مینجر وارث شاہ کمپلیکس احسان مالک نے بتایا کہ دربار شریف کی حدود میں کسی بھی سواری کا داخلہ ممنوع ہوگا پارکنگ کے لئے خصوصی انتطامات کئے گئے ہیں ۔ فیلمیز کے لئے سِٹنگ اور فوڈ ایریا جبکہ بچوں کے لئے گیمز اور میجک شو بھی کیا جائے گا۔

عرس کے حوالے سے تینوں دِن تقریبات جاری رہیں گی جس کی شروعات دربار شریف پر غسل سے کی جائے گی جبکہ تقریبات میں صوفی اور ثقافتی گائیکی ، ہیر گوئی، ثقافتی ٹھیلے ، گھوڑناچ اور مارشل آرٹس وغیرہ شامل ہیں ۔ جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی تقریبات اتوار تک جاری رہیں جن میں دربار پر حاضری دے کر عرس عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا۔