مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 08/07/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سید بابا بگو شاہ کا سالانہ عرس آج سے شروع ہو گا، عرس کی تقریبات کی صدارت گدی نشین سائیں غلام محمد عرف گامن سائیں کرینگے۔تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ سید حضرت بابا بگو شاہ ولی المعروف جھولے لال سرکار کا سالانہ عرس مبارکبا 9-10جولائی کو نوائی گائوں وہیگل میں ہو گا۔عرس کی تقریبات کی صدارت گدی نشین سائیں غلام محمد عرف گامن سائیں کرینگے، عرس مبارک میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کریںگے، عرس مبارک کے موقع پر لنگر کا وسیع انتظام ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نائب تحصیلدارکی چھٹی پر ہونے کی وجہ سے رمضان بازار چھ کی بجائے پانچ بجے بند، چینی ، یوٹیلٹی سٹور ، چاول، محکمہ ایگریکلچر کے سٹال بند، سیکورٹی غائب، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کا رمضان بازار چھ کی بجائے پانچ بجے بند، چینی، چاول، یوٹیلٹی سٹور، محکمہ ایگریکلچر کے سٹال بند جبکہ سیکورٹی اہلکار بھی غائب پائے گئے، خریداروںکو شدید مشکلات کا سامنا،ٹی ایم او کے عملہ کے علاوہ تمام محکموں کے افسران و اہلکارا غائب، جب اس سلسلہ میں نائب تحصیلدار سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ میں آج چھٹی پر ہوں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126