دسویں سالانہ سفیر پاکستان ایوارڈ“ کی پروقار تقریب کا انعقاد

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امریکہ و یورپ میں پاکستانی کمیونٹی کے پسندیدہ ترین پروگرام ”سفیر پاکستان “ کی دسویں سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد ‘پاکستان و امریکہ میں زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 25شخصیات کو ”پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ “ دیاگیا۔

ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بنانے اور صحت کیلئے مثالی منصوبوں کی تکمیل کیلئے گورنر سندھ عشرت العباد خان کیلئے ”ویژنری گورنر آف دی ایئر “ کا ایوارڈ جبکہ ڈاﺅیونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود حمید خان اور ان کی زوجہ رانا قمر کو لائف ٹائم ایوارڈ دیا گیا جبکہ معروف تاجر جاوید انور کی والدہ طاہرہ خاتون کے نام سے منسوب ایوارڈ کا اجراءبھی کیا گیا جو ہر سال خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا جبکہ اس سال یہ ایوارڈ HDF کی چیئرپرسن ڈاکٹر عطیہ خان نے حاصل کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سہیل علی ‘ ڈاکٹر حق ہاشمی ‘ فارن سیکریٹری اعزاز چوہدری اور دیگر مہمانوں نے اپنے خطاب میں تقریب کے آرگنائزروپروگرام ”سفیر پاکستان “ کے پروڈیوسر وقار علی خان اورڈاکٹر فاطمہ وقار علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی شبانہ و روز محنت سے آج سفیر پاکستان امریکہ و یورپ کا مقبول ترین پروگرام ہے۔

جو وطن عزیز اور سمندر پار پاکستانیوں کے درمیان رابطے کا موثر ذریعہ ہے اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے معاون و مددگار کا کردار ادا کررہا ہے جبکہ وقار علی خان 25سالوں سے تسلسل سے اس پروگرام کو پیش کرنے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کو باہم میل ملاپ کے موقع کی فراہمی کا مستحسن کردار بھی ادا کررہے ہیں۔