سمندر والی سرکار کا 25 واں سالانہ 4 روزہ عرس مبارک کا آغاز آج سے ہو گا

URS Mubark

URS Mubark

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حضرت سید غلام نبی شاہ المعروف سمندر والی سرکار کا 25 واں سالانہ 4 روزہ عرس کا آغاز (آج) مورخہ 9 فروری سے ہوگا عرس کی تقریبات 12 فروری تک درگاہ شریف سمندر والی سرکار بمقام مندیارو یونین کونسل گھگرو ڈسٹرکٹ ملیر پر منعقد ہوگا۔

عرس تقریبات کا آغاز مزار شریف پر تبدیلی غلاف اور غسل شریف سے ہوگا صاحبزادہ سید جاوید مجید شاہ اور سید جوہر مجید شاہ خلفاء اکرام اور مریدین کے ہمراہ کرینگے 4 روزہ عرس تقریبات کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

ملک بھر سے اور بیرون ملک سے مریدین ،خلفاء اکرام اور عوام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ہزاروں کی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی عوام عرس کی تقریبات میں شرکت کرینگے۔

عرس کے موقع پر مزار شریف پر محافل میلاد ،نعت خوانی قوالی اور خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوں گی جس میں ملک کے ممتاز علماء اکرام ،ثناء خوان رسول اور قوال شرکرت کرینگے۔

جاری کردہ :۔ شعبہ نشرو اشاعت