پانچواں سالانہ والی بال ٹورنامنٹ سارسل میں 3 ,4 , 5 جون کو ہو گا‎

Association france, Pakistan

Association france, Pakistan

پیرس (پ۔ر) پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں پانچواں سالانہ والی بال ٹورنامنٹ 3 , 4 , 5 جون کو ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ فرانس پاکستان ایسوسی یشن کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اور یورپ بھر سے والی بال کے شائقین بھی شرکت کریں گے۔

اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان غالب اقبال اور فرانسیسی پارلیمنٹ میں فرانس پاکستان فرینڈ شپ کے چیئرمین فرانسوا پوپینی ہوں گے. فائنل میچ بروز اتوار دن ایک بجے شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے سرپرست چوہدری نواز مورگاہ ، صدر نوید اقبال پکھووال اور جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق سندھو نے کیا۔

میٹنگ میں محمد رفیق مغلی وال ، میاں ساجد گورسی ، چوہدری اسرار مورگاہ، محمد یوسف خان ، میاں طارق خونن ، سید عبدالرحیم سیالکوٹ ، چوہدری سجاد مہنہ ، اظہر اقبال ٹبی، چوہدری شاہد لنگڑیال ، گلزار بوسال چوٹ دھیراں ، جاوید اقبال امرہ ، چوہدری یوسف گولین، چوہدری مختار اورنگزیب مورگاہ ، چوہدری رفاق ڈھل ، حاجی فضل الہٰی مراڑ پور ، محمد اسد نصیرہ، چوہدری انور طاھر اور آصف شیر اسمائیلہ بھی موجود تھے۔

Ch Ashfaq Sindhu

Ch Ashfaq Sindhu

Francois Popini

Francois Popini

Ghalib Iqbal Safeer e Pakistan

Ghalib Iqbal Safeer e Pakistan

Naveed Iqbal Pakhowal

Naveed Iqbal Pakhowal

Nawaz Ch Morgah

Nawaz Ch Morgah