اینٹی کرپشن کی ٹیم کا کامیاب چھاپہ، محکمہ تعلیم کا آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

Samoon Mallah

Samoon Mallah

بدین (عمران عباس) اینٹی کرپشن حیدرآباد کی ٹیم کا بدین کے تعلقہ ٹنڈوباگو میں کامیاب چھاپہ محکمہ تعلیم کا ٹاﺅن ایجوکیشن آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔

اینٹی کرپشن حیدرآباد کی ٹیم نے ٹاﺅن ایجوکیشن آفیسر سموں ملاح کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کامیابی سے بدین کے تعلقہ ٹنڈوباگو میں ٹریپ کیا، 17ویں گریڈ کا مزکورہ آفیسر 25ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔

اینٹی کرپشن حیدرآباد ٹیم نے مزید تفتیش کے لئے گرفتار کرپٹ افسر کو حیدرآباد منتقل کر دیا