اینٹی کرپشن یونٹ نے آسٹریلین خاتون کرکٹر اینجلا ریکس کو معطل کردیا

Angela Reakes

Angela Reakes

سڈنی (جیوڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے اینٹی کرپشن یونٹ نےخاتون کرکٹر اینجلا ریکس کو دو سال کے معطل کردیا۔ وہ دوران سزا ہرطرح کی کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہیں گی۔

اینجلا مرکس نے ورلڈ کپ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے لئے، مین آف دی میچ کے معاملے پرشرط لگائی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق خاتون کرکٹ اینجلا ریکس نے کو ڈ آف کنڈکٹ کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے دوران مین آف دی میچ کے لئے شرط لگائی تھی جو کہ کسی طور قابل قبول نہیں ۔

کرکٹ آسٹریلیا کے اینٹی کرپشن یونٹ نے معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد اینجلا ریکس کو دو سال کے لئے معطل کردیا ہے۔وہ اس دوران کسی بھی قسم کی کرکٹ کاحصہ نہیں ہوں گی ۔

اینجلا ریکس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آسٹریلین اینٹی کرپشن ایجوکیشن کو اگلے سیزن میں رپورٹ کریںتاکہ انہیں اپنا رویہ بہتر بنانے میں مدد مل سکےاور آئندہ ایسی غلطی نہ کی جائے۔