علماء انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں مثبت کردار ادا کریں۔ سولنگی اتحاد

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگر نے معماران پاکستان اور نونہالان پاکستان کے مستقبل و صحت کو محفوظ بنانے کیلئے علماء کرام و عوام سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کامرض انسان کو معذوری ‘ مجبوری اور محکومی کی جانب دھکیل دیتا ہے جس سے پولیو کا شکار فرد کا ہی مستقبل برباد نہیں ہوتا بلکہ پولیو کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد قومی مستقبل کیلئے بھی خطرات و خدشات کا باعث ہے۔

اسلئے ہر پاکستانی اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلوائے اور علماء کرام اس سلسلے میں صحت کے تحفظ کے حوالے سے اسلامی و شرعی احکامات کی تعمیل کا شعور بیدار کریں۔