انوراگ ٹھاکر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدرمنتخب

Anurag, Thakur

Anurag, Thakur

نئی دلی (جیوڈیسک) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ باسو کو متفقہ طورپربورڈ کا نیا صدر جب کہ مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایسن کے صدر اجے شرکے کو نیا سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔

انوراگ باسو کوبی سی سی آئی کے مشرقی زون کے تمام مکمل ارکان کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا اورصدارت کے لیے انہوں نے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے کم عمرترین صدرمنتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ انوراگ ٹھاکرسے قبل ششانک منوہر بی سی سی آئی کے صدر تھے لیکن انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کے لیے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔