انوشکا نے کوہلی کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی

Kohli And Anushka

Kohli And Anushka

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کر کٹر ویرات کوہلی کی شادی کی خبریں آج کل زبان زد عام ہیں لیکن اداکارہ نے کوہلی سے اپنی شادی کی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے جاری ای میل میں کہا گیا ہے کہ ویرات کوہلی کے ساتھ شادی سے متعلق جاری خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور اس قسم کی تمام خبریں افواہوں پرمبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں برس وہ اپنے متعدد پراجیکٹس میں مصروف ہیں اور اپنے کام سے خوش بھی ہیں لہذا تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ افواہوں کے بجائے شادی کے حوالے سے اعلان کا انتظار کریں کیونکہ میں اپنی زندگی سے متعلق کوئی بھی بات خفیہ نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان گہری دوستی ہے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔