انوشکا اور رنویر کی فلم دل دھڑکنے دو آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

Dil Dhagakne Do

Dil Dhagakne Do

ممبئی (جیوڈیسک) نامور ہدایت کار زویا اختر کی زیر نگرانی بننے والی فلم کی کہانی زندگی سے اکتائے اور مایوس ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ایک سمندری جہاز پر پکنک منانے جاتا ہے۔

فلم کی سٹار کاسٹ میں رنویر سنگھ، انوشکا شرما، فرحان اختر، انیل کپور اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں۔

فلم کے گانے پہلے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا چکے ہیں۔ فلمی پنڈتوں نے فلم کی کامیابی کی بھی پیشگوئیاں کر رکھی ہیں۔