انور خان میموریل کلر کٹ رمضان کرکٹ لیگ 2015ء کا انعقاد رمضان کے پہلے ہفتے ہو گا

Cricket

Cricket

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ماڈرن جیم خانہ زون چار کے زیر اہتمام زون چار کی تاریخ میں پہلی بار رمضان المبارک میں فل کلر کٹ رمضان کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

کرکٹ ٹورنامنٹ شاہ فیصل کالونی اسٹیڈیم (پنجاب گرائونڈ ) پر منعقد ہوگا ٹورنامنٹ میں انٹری فیس 10ہزار روپے ہوگی 3میچز لیگ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے فائنل کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو مکمل کرکٹ کٹ سمیت انعامات سے بھی نوازا جائیگا۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہشمند ٹیمیں نور وہاب سے موبائل نمبر0346-2890915یا اختیار شاہ سے موبائل نمبر0347-2762778پر رابطہ کریں ۔
میڈیا کوارڈینٹر