عصمت انور محسود کا علاقائی مسائل کے جائزے کے لئے گرین ٹائون کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ شہر کراچی کچرے کے ڈھیر اور کھنڈرار میں تبدیل ہوچکا ہے شہر خصوصاً مضافاتی علاقوں میں عوام شدید مسائل سے دو چار ہیں علاقوں میں کچرے کی ڈھیروں اور سیوریج کا ناکارہ نظام کی وجہ سے شاہراہوں گندے پانی کی تالاب میں تبدیل ہوچکے ہیں عبادت گاہوں اور درس گاہوں کے اطراف نمازی اور طلباء و طالبات مشکلات کا شکار ہیں۔

مگر متعلقہ ادارے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے اور عوامی وسائل کرپشن اور کمیشن کے نذر ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنا ن کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی اور گرین ٹائون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے سوہنی دھرتی اسکول گرین ٹائون کے اطراف مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے بلدیاتی اداروں خصوصاً واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کار کردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسکول کے اطراف کچرے کے ڈھیر اور سڑکوں پر سیوریج کا پانی گزشتہ ایک ماہ سے جمع ہے مگر ذمہ دران مسائل حل کرنے میں کوئی توجہ نہیں دے رہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنماء عصمت انور محسود کو سوہنی دھرتی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول گرین ٹائون کی ہیڈ مسٹریس شمیم مختار اور اساتذہ نے اسکول کے اندر اور اطراف میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اسکول منتظمین نے کہاکہ بارش کے دوران اسکول کے سامنے پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے بچے اسکول نہیں آپاتے عصمت انور محسود نے اسکول اساتذہ کو یقین دلا یا کہ متعلقہ حکام سے اسکول کو در پیش مسائل سے آگاہ اور اسے حل کرایا جائیگا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے بلدیاتی حکام سے مطالبہ کیا کہ شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹائون ،عظیم پورہ ،پنجاب ٹائون اور الفلاح سوسائٹی سمیت ملحقہ گوٹھوں میں سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

Asmat Anwer Mehsood Green Town Visit

Asmat Anwer Mehsood Green Town Visit