پائی خیل کی خبریں 30/3/2017

Hafiz Kareem Ullah Chishti

Hafiz Kareem Ullah Chishti

پائی خیل (نامہ نگار) جماعت اہلسنت حنفی بریلوی پائی خیل شہر کے ناظم نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی نے کہا کہ اپریل فول خالصتاً کافروں کا تہوار ہے جسے منانا گناہ کبیرہ ہے۔ اپنی عارضی خوشی کے لئے دوسروں کو حادثات اور ناگہانی واقعات کی جھوٹی اطلاعات دینے سے ہزاروں افراد اپنی جان ہاتھ دھوبیٹھے ہیںاپریل فول ایک ایسی بیہودہ رسم ہے جومغرب سے یہاں آئی ہے ۔ہم اسے مناکراسکے احیا کا اہتمام کرتے ہیں ایسی رسومات وہ قومیں مناتی ہیں جواخلاقی اورمعاشرتی طورپرپستی میں گری ہوئی ہوں اللہ تعالیٰ نے قاتل،زانی اورشرابی کے لئے بھی لعنت کالفظ استعمال نہیں فرمایالیکن جھوٹے پرلعنت کی ہے۔ایسی جاہلانہ رسمیں مناکرنہ صرف ہم دنیاوی طورپرخسارے کاسوداکرتے ہیں بلکہ عذاب الٰہی کودعوت دیتے ہیں۔ یادرہے اسلامی معاشرہ میں جھوٹ بہت بڑاعیب اوربدترین گناہ کبیرہ ہے ۔جھوٹوں پراللہ تعالیٰ کی لعنت ہے ۔جھوٹ بولنے والے ہمیشہ ذلت کاشکارہتے ہیں۔اورآخرت میں بھی یہ لوگ جہنم میں ذلت کے عذاب نارمیں گرفتارہوں گے ۔جھوٹ،فریب، دغابازی اوردھوکہ دہی کی ممانعت صرف دین اسلام میں ہی نہیں بلکہ دنیاکے تمام مذاہب میں موجودہے ۔قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ نے جھوٹوں کو”ظالم” فرمادیاہے۔حضوراکرمۖنے ارشادفرمایابڑی خیانت کی بات یہ ہے کہ تواپنے بھائی سے کوئی بات کہے اوروہ تجھے اس بات میں سچاجان رہاہے اورتواس سے جھوٹ بول رہاہے۔
پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل کانواحی علاقہ سوانس کے وانڈھایارن خیل ماچھی والاکے باسی بنیادی سہولیات سے محروم تفصیلات کے مطابق پائی خیل کانواحی علاقہ سوانس کاوانڈھایارن خیل ماچھی والاکے باسی آج کے جدیددورمیں بجلی کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث گرمیوں میں مچھروں کے کاٹنے سے ناصرف ان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں بلکہ علاقہ میں ملیریاکی وباء پھیل جاتی ہے۔ادھرسول ڈسپنسری کی بھی سہولت میسرنہیں جس سے نادارمریض دوردرازعلاقوں میں علاج معالجہ کے لئے جانے پرمجبورہوجاتے ہیں ۔وانڈھایارن خیل اورمضافاتی وانڈھاجات کی رابطہ پختہ سڑک نہ ہونے سے بارش کی صورت میں لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔علاقہ کے مکینوں کے لئے پینے کے صاف پانی کے لئے واٹرسپلائی کانظام نہیں ہے جس سے پینے کے صاف پانی کے حصول کے لئے دوردرازعلاقوں میں سروں پرگھڑے اٹھاکرپانی لانے پرمجبورہوجاتے ہیں یہاں پرنہری پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں ایکڑاراضی بنجرپڑی رہتی ہے ۔جس سے کسان شدیدمشکلات وپریشانی سے دوچارہوجاتے ہیں۔وانڈھا کے باسیوں ملک غلام محمد،احمدخان،محمدنذیر،محمداکرم، لیاقت علی،وزیرملک،غلام قاسم،عبدالرحمٰن ،محمدعظیم ،محمدعارف،محمداعظم،ملک شبیراوردیگرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم سیاسیوں کوووٹ دے دیکرعاجزآچکے ہیں لیکن ہمارے وانڈھاجات میں پسماندگی کے بادل منڈلالارہے ہیں۔انہوں نے ایم این اے ،ایم پی اے اورڈی سی میانوالی سے اپنے مندرجہ بالامسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کامطالبہ کیاہے۔
پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل کے قدیم اوربڑے قبرستان کی نہ چاردیواری ہے اورنہ سڑک لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناتفصیلات کے مطابق پائی خیل کے قدیم اوربہت بڑے قبرستان کی چاردیواری نہ ہونے کے باعث لوگوں نے قبرستان بھیڑبکریوں اورمویشیوں کے ریوڑچھوڑرکھے ہیں جوقبروں پرگندگی اورغلاظت پھیلارہے ہیں جس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے ۔ عوامی حلقوں کے علاوہ غلام ررسول ،میاں ظہوراحمد،حافظ عاقل خان نے وزیراعلیٰ پنجاب ڈی سی میانوالی سے قبرستان کی سڑک اورچاردیواری تعمیرکرنے کاجلدازجلدمطالبہ کیاہے ۔